Ahmed Alvi

Add To collaction

12-Apr-2022 مزاحیہ غزل

مزاحیہ غزل 
لہو کے صرف دو قطروں کی قربانی سے مرجاتے 
کئی بزدل تو مسلم کی مسلمانی سے مرجاتے

ہمارے عہد میں پیدا ہوئے ہوتے اگر غالب 
کبھی راحت کو سن لیتے پشیمانی سے مرجاتے

 مرے ہم ایک بیوی پر بڑی مشکل سے جاں نکلی 
پڑوسن پر اگر مرتے تو آسانی سے مرجاتے 

ضرورت کیا پڑی شاہوں کو شمشیریں بنانے کی 
کئی خوددار تو آداب دربانی سے مرجاتے

حوادث سے بہت اچھا ہوا ہم مر گئے ورنہ 
نہاری قورمہ اشٹو سے بریانی سے مرجاتے

سمندر کے بھنور سے آپ زندہ بچ گئے صاحب 
ذرا غیرت جو ہوتی آنکھ کے پانی سے مرجاتے  

میاؤں کا بہت مشکل تھا بچنا اہلیاؤں سے
اگر اول سے بچ جاتے تو پھر ثانی سے مر جاتے 

   11
10 Comments

Reyaan

17-Apr-2022 09:49 PM

Very nice 👍🏼

Reply

Ahmed Alvi

18-Apr-2022 04:03 PM

Thanks dear

Reply

Renu

16-Apr-2022 11:56 AM

👌👌

Reply

Ahmed Alvi

18-Apr-2022 04:02 PM

👌👌👌👌

Reply

عمدہ ماشاء اللہ بہت خوب صورت کلام

Reply

Ahmed Alvi

17-Apr-2022 03:34 PM

بہت شکریہ

Reply

Ahmed Alvi

17-Apr-2022 03:34 PM

بہت شکریہ

Reply

Ahmed Alvi

18-Apr-2022 04:02 PM

بہت شکریہ

Reply